Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انور مقصود نے پاکستان چھوڑ دیا؟

انور مقصود کینیڈا منتقل ہوگئے؟
شائع 04 جون 2024 05:41pm

پاکستان کے معروف مصنف، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود کے پاکستان چھوڑنے کی خبروں نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

تاہم، اس حوالے سے اب انور مقصود نے خود حقیقت بیان کردی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کبریٰ خان کا اصل نام کیا ہے؟

معروف شخصیت انور مقصود نے کہا کہ وہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں مگر وہ جلد ہی پاکستان واپس آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر کچھ مسافروں کی جانب سے مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ پاکستان چھوڑ رہے ہیں؟

پاکستانی شوبز میں بھونچال، چاہت فتح علی خان کی فلم کا ٹریلر جاری

جس پر انور مقصود نے انہیں جواب دیا کہ پاکستان مجھے چھوڑ سکتا ہے مگر میں پاکستان نہیں چھوڑ سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا کینیڈا جانے کا مقصد وہاں رہنا نہیں تھا، پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بیرونی ممالک جا کر ’محبِ وطن‘ ہو جاتے ہیں۔

انور مقصود کی جانب سے کہا گیا کہ میرا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں اپنے وطن سے محبت کرتا ہوں۔

canada

Anwar Maqsood

anwar maqsood left pakistan?