Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی پھر مہنگی: فی یونٹ پر ایک روپے 90 پیسے اضافہ

نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی
شائع 04 جون 2024 04:05pm

حکومت نے جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی۔ نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیش کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا۔

نوٹی فکیش کے مطابق صارفین سےاضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

پاکستان

electricity

electricity prices