Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ڈیفنس میں فلور مل مالک کی ٹارگٹ کلنگ

آصف علونی فلور مل کا مالک تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 09:55pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فلور مل کے تاجر کو قتل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت آصف علوانی کے نام سے ہوئی، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا کچھ اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، قتل سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ مقتول فلور مل کا مالک تھا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کا لگتا ہے، مقتول سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی : ویڈیو بنانے پر گارڈ نے وی لاگر کو قتل کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی

لوٹ مار کی سنچری کرنیوالے 2 سگے بھائی کراچی سے گرفتار

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ مددگار ون فائیو پر عینی شاہد نے پولیس کو فائرنگ کی اطلاع دی، مقتول کی ایمبرائیڈری کی فیکٹری ہے جس کا نام آصف بلوانی سامنے آیا ہے اور عمر 60 سال کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

karachi

defence

Karachi Firing