Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

ثانیہ مرزا ایک بار پھر’محبت کی تلاش’ میں ہیں

اپنی محبت کی زندگی کو ایک اور موقع دینے کی تیاری کرلی
شائع 04 جون 2024 02:59pm

بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزاطلاق کے چند ماہ بعد ایک بار پھر محبت کی تلاش میں ہیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے اعلان کے چند ماہ بعد ثانیہ مرزا نے اپنی محبت کی زندگی کو ایک اور موقع دینے کی تیاری کرلی ہے۔

حال ہی میں نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی اگلی قسط کے پرومو میں بھارتی خاتون ایتھلیٹس نے اعتراف کیا کہ وہ ’محبت کی تلاش‘ کی تلاش میں ہیں۔

میزبان کی جانب سے جب انہیں یاد دلایا گیا کہ جب شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو آپ کی محبت کا کردار وہ ادا کریں گے۔ تو ثانیہ مرزا نے جواب دیا، “ابھی مجھے پہلے محبت ڈھونڈنا ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے۔

۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 سے ملک سے شادی کی تھی ۔جب کہ ان کے والد عمران مرزا نے رواں سال جنوری میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی نے اپنے سابق شوہر سے خلع (اپنے شوہر کو طلاق دینے کا مسلم خاتون کا حق) کے ذریعے علیحدگی کا مطالبہ کیا تھا۔

Celebrities

Sania Mirza

lifestyle