Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پی ٹی آئی پرجوش نا ہوں، مذاکرات کے سوا راستہ نہیں ہے، فواد چوہدری

بانی پی ٹی آئی کے پاس پاکستان کی عوام کی طاقت ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 04 جون 2024 01:32pm

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا معطل ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی سے گزارش ہے پرجوش نا ہوں اسٹیبلشمنٹ تحمل کا مظاہرہ کرے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاٹھی گولی سے ملک نہیں چلے گا، بانی پی ٹی آئی کے پاس پاکستان کی عوام کی طاقت ہے، عوام کی طاقت کے اگے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں، مارشل لاء کے مشورے دینے والے پرویز مشرف والی قسط کو ایک دفعہ پڑھ لیں۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

ٖFawad chaudhry