Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت شروع

ہفتے کی تعطیل سے بجلی سمیت دیگر اخراجات میں کمی نہیں آئی، حکام نے حکومت کو آگاہ کردیا
شائع 04 جون 2024 10:53pm

وفاقی حکومت نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے معاملے پر تجاویز طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام تجاویز کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا، چھٹی ختم کرنے کا معاملہ عید الاضحیٰ کے بعد کابینہ میں زیر غور آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی امکان ہے کہ وفافی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے۔ اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ہفتے کی تعطیل کی صورت میں بجلی سمیت دیگر امور میں کوئی بچت نہیں ہوئی اور اخراجات ویسے ہی ہیں البتہ اس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانیوں کو یوم تکبیر کی چھٹی کتنے میں پڑ

عید الاضحٰی پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اہم خبر آگئی

علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اتوار کے روز ہوگی۔

پاکستان

اسلام آباد

federal government