Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی وُڈ اداکار ورون دھون بیٹی کے باپ بن گئے

ڈیوڈ دھون نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا
شائع 04 جون 2024 10:50am

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ورون دھون کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے ممبئی کے مقامی اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

ڈیوڈ دھون نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے والد کے ساتھ موجود ورون دھون نے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔ تاہم بیٹی کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا گیاہے۔

بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد ارجن کپور، کرن جوہر اور راکول پریت سنگھ سمیت مشہور شخصیات نے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مداحوں نے بھی جوڑے کو نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے ہیں۔

ورون اور نتاشا 24 جنوری 2021 کو ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس جوڑے نے اس سال کے اوائل میں 18 فروری کو نتاشہ کےحاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Celebrities

Bollywood actor

entertainment

lifestyle