Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 15فیصد کم ہوگیا

رواں مالی سال11 ماہ میں21.7ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہوا، ادارہ محکمہ شماریات
شائع 04 جون 2024 10:47am
کراچی پورٹ۔ فوٹو — فائل
کراچی پورٹ۔ فوٹو — فائل

بیرونی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 15 فیصد کم ہوگیا۔ اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 21 ارب 70 کروڑ ڈالر تجارتی خسارہ ہوا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں 25 ارب 60 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا تھا، جولائی سے مئی 2024 کے دوران برآمدی مالیت 10.6 فیصد اضافے سے 28 ارب 10 کروڑ ڈالر رہی۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق درآمدات کا حجم 2.3 فیصد کمی سے 49 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا، مئی 2024 میں برآمدات 2 ارب 79 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 4 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں، اس طرح مئی میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا

پاکستان

Trade Deficit