Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا کی بیٹنگ ناکام، جنوبی افریقا کا فاتحانہ آغاز

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست
شائع 04 جون 2024 12:21am
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔ اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے دھول چٹا دی۔

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان ہسارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم جنوبی افریقی بولرز نے عمدہ بولنگ کے ذریعے سری لنکن بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا۔

میچ میں سری لنکا نے جیت کیلئے 78 رنز کا آسان دیا تھا جو جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں بنالیا۔

جنوبی افریقا کے کوئن ڈی کوک 20 اور کلاسن 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل سری لنکن کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام رہا اور8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ صرف کوشل مینڈس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انجیلو میتھیوز نے 16 اور کامندو مینڈس نے 11رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نوکیا نے محض 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج اور رباڈا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

icc mens t20 world cup