Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لنڈی کوتل میں اسکول کے قریب دھماکا

بارودی مواد کو پہلے سے نصب کیا گیا تھا، پولیس
شائع 03 جون 2024 11:46pm

لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل میں نجی اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اسکول کے گیٹ کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کو نجی اسکول کے مین گیٹ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا

Blast

Schools