Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب میں بادل برس گئے، گرد آلود طوفان سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے

بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 11:54pm

پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بادل برس گئے، گرد آلود طوفان سے سولر پلیٹیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ماڈل ٹاؤن، جوہرٹاؤن، چوبرجی، فیروزپور روڈ اور مزنگ سمیت اطراف کے علاقوں میں گرمی کے ستائے شہریوں پر بادل برس گئے۔

لالیاں میں گرد آلود طوفان کے باعث متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گھروں سے سولر پلیٹیں بھی اڑا گئیں۔ طوفان کے ساتھ ہلکی برسات بھی ہوئی، جب کہ طوفان شروع ہوتے ہی شہر اور گردونواح کی بجلی معطل ہوگئی۔

کھاریاں اور پھالیہ شہر اور گرد ونواح میں آندھی کے بعد موسلادھار بارش ہوئی اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ لالہ موسیٰ، شرقپورشریف سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، جبکہ بجلی کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اوکاڑہ شہر اور گرد نواح میں آندھی کہ باعث 20 فیڈر ٹرپ کرگئے، آبادی کا 70 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔

بارش کے سبب حادثات اور اموات

قصور

قصور رنگ پورمیں تیزآندھی سےگھرکی دیوارگرگئی، پولیس کے مطابق ملبےتلےدب کر3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔

پتوکی

پتوکی میں تیز آندھی کے باعث مختلف واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

سائن بورڈ گرنے سے 3 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، گھر کی دیوار اور چھت گرنے سے 9سالہ بچہ اور ایک شخص زخمی ہوا جبکہ متعدد گھروں کی سولر پلیٹیں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

رائے ونڈ

رائے ونڈ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے سبب سائن بورڈ سڑکوں پر گرگئے، آندھی سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا

punjab

Met Office

Rain