Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اللّٰہ سزا دے رہا ہے‘، بولڈ اداکارہ عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا

'اب بھی وقت ہے توبہ کرلیں'
شائع 03 جون 2024 09:30pm

اپنے بولڈ فیشن سینس کیلئے مشہور معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

عرفی جاوید کی نئی تصاویر میں ان کا چہرہ اور آنکھیں سوجی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جس میں وہ ناقابل شناخت نظر آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید چہرے کی الرجی کا شکار ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جنہیں دکھ کر پہلے تو مداح یہ سمجھے کہ انہوں نے کسی ’فیس فلر‘ کا استعمال کیا ہے مگر جب کیپشن پڑھا تو کہانی کچھ اور ہی نکلی۔

عرفی جاوید نے چہرے کی الرجی سے متعلق کہا کہ بہت سے لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا کہ میں نے اپنے چہرے پر بہت زیادہ فلر استعمال کرلیا ہے، مگر لوگوں مجھے شدید الرجی ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا چہرہ ہر دوسرے دن نیند سے جاگنے کے بعد اس طرح سے سوج جاتا ہے اور میں تکلیف کا شکار رہتی ہیں۔ یہ فلر نہیں بلکہ الرجی ہے۔

ایچ ایس وائی نے عرفی جاوید سے واقفیت نہ رکھنے کی وجہ بتادی

عرفی جاوید نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ انہیں 18 سال کی عمر سے ہی فیس الرجی ہوتی آئی ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس دیکھنے کو ملے۔ کسی نے ان کے لیے جلدی ٹھیک ہونے کی دعائیں کیں تو کسی نے ان پر تنقید کے گولے برسائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ دعا ہے آپ جلد ٹھیک ہوجائیں۔

وہیں دوسرے صارف نے لکھا ’یہ اللہ کا عذاب ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا، ’ اللہ آپ کو سزا دے رہا ہے، اب بھی وقت ہے توبہ کرلیں’۔

Urfi Javed

Uorfi Javed