Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چائنیز تعمیراتی منصوبے سیل

پنجاب میں سکیورٹی این او سی کے اجراء تک نجی سوسائٹی میں چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہے، ترجمان آر ڈی اے
شائع 03 جون 2024 09:16pm
فوٹو۔۔۔فائل / سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔فائل / سوشل میڈیا

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پرآرڈی اے نے ایٹین ہاؤسنگ پراجیکٹ میں چائنیز تعمیراتی کمپنی اور اس کے زیر تعمیر پراجیکٹس کو سر بمہر کر دیا ہے۔

آر ڈی اے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پلاٹ نمبر F-006/B روڈ 54 (کمرشل) اور پلاٹ نمبر F-006/5 اپارٹمنٹ میں سکیورٹی خطرات کی وجہ سے کی گئی ہے۔ چائنہ گیزوبا کنسٹرکشن اینڈ منیجمنٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر لی ژاؤ تاؤ اور ایم /ایس ایلیٹ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر طارق حمدی کو اس سے قبل ایٹین ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے منصوبوں کے حوالے سے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کی کہ چینی باشندوں نے غیر ملکی کمپنی کی جانب سے جاری تعمیرات کی وجہ سے غیر محفوظ محسوس کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مزید برآں، چینی کنسٹرکشن کمپنی نے متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو مطلع کیے بغیر یہ منصوبے شروع کئے۔

آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات قومی مفاد میں اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سکیورٹی این او سی کے اجراء تک نجی سوسائٹی میں چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والی ایک حالیہ میٹنگ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں حکومتی سکیورٹی دفاتر کی جانب سے چینی شہریوں کے سرکاری سکیورٹی پروٹوکول کی پابندی کیے بغیر نقل مکانی کے حوالے سے سنگین سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

ملک میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ

چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب: اسلام آباد میں رہائش پذیر اور زیر تعلیم افراد کی تعداد بتادی

آر ڈی اے انفورسمنٹ اسکواڈ نے متعلقہ تھانہ نصیر آباد کی پولیس کے تعاون سے کارروائی کی۔ ٹیم کے کلیدی ارکان میں محمد سمیع اللہ نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، عاطف محمود ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آرڈی اے/انچارج انفورسمنٹ اسکواڈ، آرڈی اے اسکیم وبلڈنگ انسپکٹرز اور ٹیم کے دیگر اراکین شامل تھے۔

rawalpindi

punjab

chinese

LAHORE HOUSING SOCIETY

Attack on Chinese Citizen