Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکو 2لاکھ روپے مالیت کے جھینگے لے اُڑے

نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی
شائع 03 جون 2024 08:45pm

کراچی میں جھینگے چوری کی انوکھی واردات سامنے آگئی ۔ مسلح ملزمان جھینگے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ فشری کے قریب،ویسٹ وہارف روڈ پر پیس آیا ۔ بیوپاری کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان بیوپاری سے جھینگے لوٹ کرفرار ہو گئے جب کی قیمت کم سے کم 2لاکھ روپے مالیت تک تھی ۔

بیوپاری نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مجھے اسلحہ دکھایا اور لوٹ مار کی روڈ پر قریب ہی پولیس موبائل بھی کھڑی ہوتی ہے، لوٹ مار کے دوران ویسٹ وہارف روڈ پرجھینگے بھی گرگئے۔

دوسری جانب ڈاکس پولیس واقعہ سے لاعلم نظر آئی، پولیس کے مطابق ابھی تک کسی نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔

karachi

Robbery