Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

’موساد کو حسن نصر اللہ کے ٹھکانے کا علم ہے‘، اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کا حیران کن اعتراف

اسرائیلی وزیر نے لبنان پر قبضے کا مطالبہ بھی کردیا
شائع 03 جون 2024 07:53pm

اسرائیلی خفیہ ایجنسی ”موساد“ کے سابق سربراہ یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کہاں ہیں، ہم کسی بھی وقت انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے یوسی کوہن نے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے ٹھکانے کو جانتا ہے اور ’اگر ہم چاہیں تو اسے ختم کر سکتے ہیں‘۔

معروف مسلمان فائٹر خبیب نے سابق امریکی صدر سے فلسطین پر بڑا وعدہ لے لیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی جانب سے یہ پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج روزانہ ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ایک رائے عامہ کے سروے کے مطابق 55 فیصد اسرائیلی حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​کو شمال تک پھیلانے کی حمایت کرتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر تعلیم یوآو کیش نے پیر کو لبنان کے خلاف جنگ چھیڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور جنوبی لبنان کے تمام باشندوں کو لیتانی سے باہر نکال دیا جائے۔

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرلیا؟

انہوں نے عبرانی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں اب وقت آگیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف ہمہ گیر جنگ شروع کی جائے اور جنوبی علاقوں بالخصوص لیتانی سے چار لاکھ باشندوں کو نکال باہر کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ حالات میں چوکنا رہنا چاہیے۔ کسی قسم کی کارروائی کی صورت میں ہمیں فوری ایکشن لینا چاہیے۔

یوآو کیش نےکہا ’میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم شمالی اسرائیل کے محاذ کو مزید مضبوط کریں۔ ہم زیادہ دیرتک موجودہ صورت حال کو برقرار نہیں رکھ سکتے‘۔

Hezbollah

Mossad

Hassan Nasrallah

Yossi Cohen

Israel Lebanon Conflict