Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پنجاب میں معذور افراد کے ماہانہ وظائف میں اضافہ

30 ہزاراسپیشل افراد کو 3 سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 09:04pm

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹرہمت کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ 30ہزاراسپیشل افراد کو 3سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملےگا ۔

مریم نواز نےخصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وہیل چیئرکےلئےآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ۔

منسٹرہمت کارڈپراجیکٹ کے تحت پہلے فیزمیں اسپیشل افراد کو 3سال کےلئےماہانہ وظائف دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ چھ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وہیل چیئرکےلئےآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ۔ مریم نواز نےخصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

اطلاعات کے مطابق اسپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14قسم کے معاون آلات جن میں وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل شامل ہیں ، دیئےجائیں گے، جبکہ اسپیشل افراد کومرحلہ وارسبسڈئزپبلک ٹرانسپورٹ سہولت اورلون بھی دیئے جائیں گے۔

PMLN

Maryam Nawaz Sharif