Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر کے معاملے پرسیاست کی گئی، سیکیورٹی کو داؤ پر لگایا گیا، بیرسٹرعقیل

سائفر کیس کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، اس کے بعد چیلنج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، لیگ رہنما
شائع 03 جون 2024 07:21pm

سائفر کیس کے تفصیلی فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعقیل کا بیان سامنے آگیا ۔ کہا کہ سائفر کیس کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، اس کے بعد چیلنج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پرسیاست کی گئی، ملک کی سیکیورٹی کو داؤ پر لگایا گیا، آج ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا گیاہے۔ قومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

بیرسٹرعقیل ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائفراپیلوں کا تفصیلی فیصلہ آئےگاتودیکھاجائےگا،سائفرایک حقیقت ہےاس کوجھٹلایا نہیں جاسکتا،اس کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جلسےمیں لہرایاگیا۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈاکومنٹس کولہراکرسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،سائفرکی ایک کاپی گم ہےپرنسپل سیکرٹری نےاس حوالےسےبیان ریکارڈ کروایا.

بیرسٹرعقیل ملک کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ عدالتوں کواس پیرائےمیں دیکھنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے،یہ کوئی عام معاملہ نہیں تھا،نیشنل سیکیورٹی کےساتھ کھیلاگیا اس کی معافی نہیں ہے۔

PMLN

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)