Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟

زلزلہ پیما مرکز جھٹکوں سے لاعلم نکلا
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 08:56pm

کراچی میں پیر کی شام شام 6 بج کر 36 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ کا مرکز پندرہ کلو میٹر شمال مشرق کراچی ہے۔

شہر میں زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں محسوس کئے گئے۔

کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متعلق ابھی تصدیق نہیں کرسکتے، چیک کیا جارہا ہے۔

karachi

earthquake