Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: برطانوی سفارتکار نے پولیس اہلکار کو روند ڈالا

واقعہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے پیش آیا
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 10:28pm

اسلام آباد برطانوی سفارتکار نے پولیس اہلکار کے موٹر سائیکل کو روند ڈالا سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعہ وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے پیش آیا زخمی اہلکار کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ محمد طاہر نے زخمی ہونے والے کانسٹیبل امیر داد کی ہاپتال میں عیادت کی

ایس پی محمد طاہر نے زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بہترین علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔

اسلام آباد

Ambassador

islamabad police