ٹریل فائیو پر طحہ کی ہلاکت کا معاملہ: ’ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری نہ ہوسکی‘
اسلام آباد میں چند روز قبل مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر مبینہ طور پر حادثے میں جاں بحق 15 سالہ محمد طحہ کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تاحال جاری نہیں کی جا سکی۔
اس حوالے سے محمد طحہ کی والد نے بتایا کہ پمزاسپتال سےابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری نہ ہوسکی، کبھی ڈاکٹر کی چھٹی کا کہا جاتاہے کبھی کوئی بہانا بنایا جاتا ہے۔
والدہ نے کہا کہ پمزاسپتال کی جانب سے رپورٹ نہ دینا معاملےکومشکوک بنارہا ہے، طحہ کی ہلاکت کےبعد سوائے بیانات کے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو پر مبینہ طور پر حادثے میں جاں بحق 15 سالہ محمد طحہ کا معاملہ اس نیا رخ اختیار کرگیا تھا جب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد محمد طحہ کے گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کرکے متوفی کے 5 دوستوں کو شامل تفتیش کیا۔
والدین نے بتایا تھا کہ طالب علم طحہ ٹریل فائیو پر دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کی غرض سے گیا تھا، تاہم پرسرار طور پر لاپتا ہو گیا تھا۔
Comments are closed on this story.