Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے جمالی پل پر فائرنگ سے اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی میں جمالی پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار یاسین جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمالی پل کےقریب...
شائع 03 جون 2024 04:09pm

کراچی میں جمالی پل کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار یاسین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمالی پل کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، مقتول اہلکار کی شناخت یاسین اور زخمی کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ منڈی کے راستے میں تعینات پولیس اہلکاروں پر کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اورفرار ہوگئے، پولیس اہلکاروں نےملزمان کورکنے کا اشارہ کیا تھا۔

sindh

police

Sindh Police