Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

سابق صدر عارف علوی کو اسپتال میں محمودالرشید کی عیادت سے روک دیا گیا

آپ اجازت نامہ کے بغیر نہیں مل سکتے وہ جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، ایس ایچ او کا ردعمل
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 09:38pm

سابق صدر ڈاکٹر عارفعلوی کوسروسزاسپتال میں رہنما پی ٹی آئی محمودالرشید کی عیادت سےروک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدرعارف علوی کو ڈیوٹی پرموجود ایس ایچ او نےروکا۔ پولیس نے دریافت کیا کہ ’آپ کے پاس کوئی اجازت نامہ ہے تو آپ مل سکتے ہیں‘۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اخلاقی طور پر محمود الرشید کی عیادت کرنےآیا ہوں، عیادت کے اجازت نامے کا کسی نے نہیں بتایا۔

پولیس نے کہا کہ محمود الرشید جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں آپ بغیر اجازت نہیں مل سکتے۔ جس کے بعد سابق صدراوراعظم سواتی اجازت نہ ملنے پرسروسز اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما محمودالرشید کو اپینڈیکس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پاکستان

Arif Alvi