Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے 2 روز قبل سلو پوائزن کے شبے پر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا تھا
شائع 03 جون 2024 03:03pm

مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مظفر آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

احمد فرہاد بازیابی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

ملزم کی سوشل میڈیا آئی ڈی سے اشتعال انگیزاور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے 2 روز قبل سلو پوائزن کے شبے پر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29 مئی کو 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

azad kashmir

ATC

Muzaffarabad

poet farhad shah kidnapped

poet farhad shah

AHMED FARHAD SHAH