Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارتی خاتون انجو واپس نہ آئی، پاکستانی نوجوان کا برا حال

نہ میں انجو کے پاس بھات جاسکتا ہوں اور نہ وہ آسکتی ہیں، کیا ہمیں خوشحال زندگی گزارنے کا کوئی حق نہیں؟ نصر اللہ
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 03:18pm

سرحد پارسے پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آنے کے بعد شادی کرنے والی بھارتی خاتون انجو(اسلامی نام فاطمہ) جو بچوں سے ملاقات کیلئے بھارت گئی تھی، اب واپسی کا ارادہ بدل دیا جبکہ ادھر ضلع دیر میں ان کے شوہر نصر اللہ شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر صحافی رفعت اللہ اورکزئی نے بتایا کہ ’بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے پاکستان کے ضلع دیر کے نوجوان نصر اللہ ان دنوں شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث ان کی شادی ٹوٹ رہی ہے، نہ میں انجو کے پاس بھات جاسکتا ہوں اور نہ وہ آسکتی ہیں، کیا ہمیں خوشحال زندگی گزارنے کا کوئی حق نہیں؟

ںصراللہ نے کہا کہ ’آخر کب تک ہم اس طرح تناؤ کی کیفیت میں زندگی گزاریں گے؟ نصر اللہ کے مطابق ’میں نے انجو کےلیے پاکستان کا ویزہ اپلائی کیا ہے لیکن سیکیورٹی کے نام پر ان کو ویزا نہیں دیا جارہا، اس طرح مجھے بھی بھارت کا ویزا نہیں دیا جارہا؟

نصر اللہ نے کہا کہ ’اس سے بہتر ہے کسی اور ملک میں چلے جائیں کیونکہ بھارت اور پاکستان کو شاید ہم قبول نہیں، میں نے شادی کرکے کوئی گناہ تو نہیں کیا ہے جو دونوں ممالک ہمیں قبول کرنے کےلیے تک تیار نہیں۔

نصراللہ کے مطابق وہ ان دنوں میں شدید زہنی تناؤ سے گزررہا ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کروں؟

انجو نے پاکستان آکر نصر اللہ سے شادی کی تھی لیکن کچھ عرصے بعد وہ واپس روانہ ہوگئی تھی۔ بھارت میں پہنچنے کے بعد پہلے تو وہ غائب ہوگئی لیکن پھر اس نے منظر عام پر آکر ایک انٹرویو بھی دیا۔

انجو کے جولائی 2023 میں پاکستان آنے کے بعد کئی ہیڈلائنز بنیں۔ اس کی مکمل کوریج آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

india

پاکستان

Love Marriage

Anju