Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ایئر پورٹ پر خاتون حاجی کے ’بال کاٹنے‘ پر انکوائری کا حکم

اینٹی نارکوٹکس فورس نے سیما بانو کو جانے دیا تو اے ایس ایف اہکاروں نے متاثرہ خاتون کو روکا، حکم نامہ
شائع 03 جون 2024 01:15pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزارت ہوا بازی نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے شک کی بنا پر ایک خاتون حاجی کے بال کاٹ دیے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے اسلام آباد سے جاری ایک حکم نامے کے ذریعے کیس کی تحقیقات اور حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ایک بورڈ آف انکوائری تشکیل دیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ “یکم جون 2024 کو ایک واقعہ رپورٹ کیا گیا، جہاں اے ایس ایف کے اہلکاروں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بین الاقوامی روانگی کے دوران تلاشی پر سیما بانو اور ان کے شوہر محمد شفیع احمد پر مشتمل ایک فیملی کو روکا جو ایس وی 701 میں سفر کرنے والے تھے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ جب اینٹی نارکوٹکس فورس نے سیما بانو کو کلیئر کیا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے شک کی بنیاد پر ان کے بال کاٹ دیے۔

آرڈر میں کہا گیا کہ “اسکیننگ کے بعد، انہیں سوار ہونے کے لیے اجازت دے دی گئی لیکن واقعے کے حقائق جاننے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی انکوائری کی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایوی ایشن سیکرٹری نے 4 رکنی بورڈ آف انکوائری تشکیل دی ہے۔

karachi airport

Hajj 2024

Hajj Season

ASF Karachi Airport