Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا: آخری پرواز بھی بشکیک سے 287 طلبہ کو لے کر پشاور پہنچ گئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایئر پورٹ پر خود طلبہ کا استقبال کیا
شائع 03 جون 2024 09:35am

خیبرپختونخوا حکومت کی آخری پرواز بھی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 287 طلبہ کو لے کر پشاور پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی آخری پرواز کے ذریعے 287 طلبہ بشکیک سے پشاور ایئر پورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ ممبران کے ہمراہ جاکر خود ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر خیبرپختوںخوا حکومت کی 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے 1500 افراد کو وطن واپس لایا گیا جس پر 14 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔

پروازوں کے ذریعے خیبرپختونخوا کےعلاوہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے طلبہ کو بھی لایا گیا جن کو اپنے علاقوں تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔

کرغزستان سے طلبہ کی واپسی: چوتھی پرواز پشاور پہنچ گئی

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی طلبہ کی جانب سے غیر ملکی طلبا پر حملوں میں کئی پاکستانی طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔

طلبہ کو سیکیورٹی نہ دے سکے، کرغیز حکومت کا اعتراف

13 مئی کو بشکیک کی بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

کرغز میڈیا کے مطابق 17مئی کی شام چوئی کرمنجان دتکا کے علاقے میں مقامیوں نے احتجاج کیا، مقامی افراد نے جھگڑے میں ملوث غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، بشکیک سٹی داخلی امور ڈائرکٹریٹ کے سربراہ نے مظاہرہ ختم کرنے کی درخواست کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے غیرملکیوں نے بعد میں معافی بھی مانگی لیکن مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا اور وہ مزید تعداد میں جمع ہوگئے، پبلک آرڈر کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

Ali Amin Gandapur

KPK Government

Kyrgyzstan

Kyrgyzstan Clash

Bishkek

Kyrgyzstan Pakistani Student

Kyrgyzstan Ambassador to Pakistan