Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سویڈن : کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 شہری جھیل میں ڈوب گئے

مرنے والوں کی شناخت عارف زیدی اور سلمان کے ناموں سے ہوئی
شائع 02 جون 2024 10:48pm
علامتی تصویر / شٹراسٹاک
علامتی تصویر / شٹراسٹاک

سویڈن میں 2 پاکستانی جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مرنے والوں کی شناخت عارف زیدی اورسلمان کے نام سے ہوئی۔

اسٹاک ہوم میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو جھیل سے نکال کر مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

overseas Pakistanis

Sweden

Sweden's largest lake