Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

حکومت کا حصہ نہ بننا اور حمایت نہ کرنا اٹل فیصلہ ہے، رہنما جے یو آئی حمداللہ

موجودہ حکومت مستعفی ہو اور ازسر نو انتخابات کرائے جائیں، حافظ حمداللہ
شائع 02 جون 2024 07:47pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا حصہ نہ بننا اور حمایت نہ کرنا اٹل فیصلہ ہے، موجودہ حکومت مستعفی ہو اور ازسر نو انتخابات کرائے جائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جے یو آئی ایک اسلامی، سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے، ہم نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کیا، موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے، اس لئے موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے ازسرنوانتخابات کرائے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ جے یوآئی کی تحریک جاری ہے، ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرمولانا فضل الرحمان کے پاس آئے، پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں، وہ ہمارے گھر آئے ہم نے خوش آمدید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانا کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں ان کے لئے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ اٹل فیصلہ ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اورنہ ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ انتخابات کے رول کے مطابق 5 سال کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ضروری ہے، انہی رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا، انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل ملک بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جارہا ہے، رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گا اور اس کے بعد جے یو آئی کے امیر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا۔

JUIF

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)