Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید قرباں آگئی، ’وائٹ ٹائیگر‘ کی قربانی کریں گے؟ قیمت آپ کو چکرا دے گی

اس وائٹ ٹائیگر کی خوراک کیا ہے؟
شائع 02 جون 2024 07:31pm

عیدِ قرباں قریب آتے ہی ملک بھر میں مویشی منڈیاں سج گئی ہیں، جہاں قربانی کے منفرد جانوروں کی بھرمار ہے، بیوپاری بھی ان جانوروں کی من مانی قیمتیں مانگ رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک جانور لاہور کی مویشی منڈی میں بھی آیا ہے جسے اس کے مالک نے ”وائٹ ٹائیگر“ کا نام دیا ہے۔

یہ کوئی ٹائیگر نہیں بلکہ ایک بچھڑا ہے، جسے اس کے منفرد ٹائیگر پرنٹ کی وجہ سے یہ نام ملا ہے۔

سفید و سرمئی رنگوں کے امتزاج سے مزین یہ بچھڑا انتہائی خوبصورت ہے۔

بچھڑے کے مالک جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس بچھڑے کی خوراک قدرتی جیسے کہ مکئی، کالا چنا، گندم، پالشڈ رائس وغیرہ رہی ہے اور اس کا وزی 15 سے 18 من کے درمیان ہے۔

انہوں نے اس خوبصورت بچھڑے کی قیمت 15 لاکھ روپے بتائی ہے۔

Eid Ul Adha 2024

White Tiger