Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

محمود احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 11:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے 28 جون کو شیڈول صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے ساتھ اختلافات کے بعد 2017 میں شوریٰ نگہبان نے محمود احمدی نژاد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا، تاہم گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد محمود احمدی نژاد رواں ماہ کے آخر میں شیڈول صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

تاہم محمود احمدی نژاد کے صدارتی الیکشن لڑنے کا انحصار اس امر پر ہے کہ جب ملک کی مذہبی رہنماؤں کی سربراہی میں قائم شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انھیں اہل قرار دے گی، اس حوالے امیدواروں کی فہرست 11 جون کو شائع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے سابق رکن احمدی نژاد پہلی بار 2005 میں ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے اور 2013 میں انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں صدراتی امیدوار زہرا علیہان کون ہیں؟

محمود احمدی نژاد کے علاوہ سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی بھی رجسٹر ہونے والے امیدواروں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مرکزی بینک کے سابق گورنر عبدالناصر ہمتی بھی صدارتی امیدوار ہیں۔

Iran

IRANI PRESIDENT HELLICOPTER CRASH

Iran's ex President Ahmadinejad