Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلاسٹک بیگز میں کھانا دینے پر پابندی عائد، بھاری جرمانے ہوں گے

سنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر بھی مکمل پابندی عائد
شائع 02 جون 2024 07:16pm

ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر جون سے پلاسٹک بیگز میں کھانا دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانچ جون سے خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو بھاری جرمانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی ہے، سنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔

ٹانک شہر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز صحتِ عامہ کیلئے خطرہ بن گئے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے شعور کیلئے ’’پلاسٹک موت ہے‘‘ کے موضوع پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، پبلک سروس میسجز سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کئے جائیں گے اور پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یا متبادل ذرائع کی تیاری اور استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک موت ہے، اس کے زہریلے ذرات سے ہم سب کو بچنے کیلئے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

punjab

Ban on Plastic Bags