Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لنڈی کوتل: مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردی

انصاف ملنے تک شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہے گی، کار بارگین ایسوسی ایشن
شائع 02 جون 2024 06:50pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کار بارگین ایسوسی ایشن نے پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ جمرود پولیس نے غیر قانونی چھاپہ مار کر بارگین سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس بارگین سے 1 کروڑ تیس لاکھ روپے بھی لے گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی نے دو افراد پر دفعہ 107 کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے، شکر ولی نامی شخص پر ہیروئن برآمد ہونے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا مؤقف

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل بارگین میں نہیں بلکہ جمرود پولیس نے خرکی آباد روڈ پر کاروائی کی تھی، دوران تلاشی مشکوک موٹرسائیکل سوار سے 12 کلوگرام ہیروین برآمد کی گئی تھی جس کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت شکر ولی ولد آن ولی کے نام سے ہوئی، ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ جمرود منتقل کیا گیا۔

Pak Afghan border

Chaman Border

Pakistan Afghanistan Tension