Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل آباد:چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز کی مُبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق، لواحقین کی خسرہ وارڈ میں توڑ پھوڑ

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی، لواحقین
شائع 02 جون 2024 04:28pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز کی مُبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد لواحقین نے خسرہ وارڈ میں توڑ پھوڑ کی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جھنگ کے 14 ماہ کے تراب کو تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی۔

اسپتال میں توڑ پھوڑ اور ہنگامی آرائی کے دوران ڈاکٹرز پر بھی تشدد کی اطلاعات ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی دھمکی پر پولیس نے بچے کے والد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

hospital

Child Abuse

children

ٖFaisalabad