Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتی تو۔۔۔‘، سعودی سفیر نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کا میگا ایونٹ کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 05:18pm

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سعودی سفیر نے ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے بھائیوں کے لیے میرا پیغام کہ انشااللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے اور پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا جشن منائیں گے۔

نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی دعا گو ہوں، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے برس حج پر شاہی مہمان ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد لندن سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے، جہاں وہ ایک دن آرام کرنے کے بعد آج سے پریکٹس سیشنز کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ٹی20 ورلڈکپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف کرے گی، اس کے بعد 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچزکھیلے گی، گروپ اسٹیج کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Saudi Arabia

Saudi Ambassador

T20 World Cup

Hajj

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

Nawaf bin Saeed Ahmed Al Maliki

icc mens t20 world cup