Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بحریہ ٹاؤن کی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھاری رقم اور پلاٹ دینے کی خبروں کی تردید

پی ٹی آٸی سے وابستہ متعدد ایکس اکاؤنٹ پر رقم اور دیگر تفصیلات تیزی سے شیٸر کی جارہی ہیں
شائع 02 جون 2024 02:59pm

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کردی جس میں دعوی کیا گیا کہ ملک ریاض کی جانب سے پاکستان کے معروف تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو مختلف اوقات میں بھاری رقم اور پلاٹ دیے گیے۔ ادھر پی ٹی آٸی سے وابستہ متعدد ایکس اکاؤنٹ پر بحریہ ٹاؤن کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر صحافیوں کو ملنے والی رقم اوردیگرتفصیلات تیزی سے شیٸر کی جارہی ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے آفشیل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی فہرست گردش کر رہی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے صحافیوں کو تنخواہیں دی گئیں، اس فہرست میں استعمال ہونے والا لیٹر ہیڈ بھی دھوکا دہی والا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن اس غلط معلومات کو پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پی ٹی آٸی سے وابستہ متعدد ایکس اکاونٹ پر بحریہ ٹاٶن کے مبینہ لیٹر ہیڈ پر صحافیوں کو ملنے والی رقم اوردیگرتفصیلات تیزی سے شیٸر کی جارہی ہیں۔

social media

fake News

malik riaz

Bahria Town