Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے شروع ہوتے ہی شکایات سامنے آنے لگیں

3 اہم ٹیموں نے میگا ایونٹ کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے
شائع 02 جون 2024 01:25pm

آج 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی شکایات سامنے آنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کو لاجسٹک کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سری لنکا نے جنوبی افریقا اور آئر لینڈ کے ساتھ مل کر باقاعدہ طور پر آئی سی سی سے شکایت کر دی ہے کیونکہ تینوں ممالک کو سفری انتظامات اور رہائش کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

ٹیموں کو درپیش مسائل نے میگا ایونٹ کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کیونکہ جنوبی افریقا، سری لنکا اور آئر لینڈ کو فلوریڈا سے نیویارک یارک تک شدید سفری مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ کا بخار امریکا پہنچ گیا، گوگل نے ڈوڈل بنا ڈالا

آئی سی سی کے نئے قوانین کیا ہیں؟ اطلاق کب اور کہاں ہوگا؟

فلوریڈا کے گرم موسم میں کھیلنے کے بعد سری لنکا اور آئر لینڈ کو چارٹرڈ فلائٹ کے لیے 7 گھنٹے خوار ہونا پڑا، ٹیموں کو نیویارک جمعہ کی رات آٹھ بجے پہنچنا تھا لیکن اگلے روز صبح 5 بجے پہنچیں۔

سری لنکا کو تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا جبکہ سری لنکن ٹیم کا ہوٹل پریکٹس وینیو سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

اس کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو پریکٹس وینیو اور اسٹیڈیم کے بالکل قریب رہائش فراہم کی گئی ہے، اس کےعلاوہ بھارتی ٹیم کو زیادہ میچز ایک وینیو پر رکھ کر سہولت فراہم کی گئی ہے۔

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup