Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ کو مسخرا کہنا مہنگا پڑگیا، ہالی وڈ ایکٹر ڈی نیرو ایوارڈ سے محروم

نیو یارک میں عدالت کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ ایکٹر نے سابق امریکی صدر کو لتاڑا تھا
شائع 02 جون 2024 01:00pm

بالی وُڈ کے صفِ اول کے اداکار 81 سالہ رابرٹ ڈی نیرو کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرا قرار دینا مہنگا پڑگیا۔

امریکا کی دی نیشنل ایسوسی ایشن آف براڈکاسٹرز کی لیڈر شپ فاؤنڈیشن آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وُڈ ایکٹر کو سروس ٹو دی نیشن ایوارڈ دینے والی تھی۔ امریکا میں یہ ایک بڑا ایوارڈ ہے جو بالعموم اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے براڈکاسٹنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

یہ تقریب 4 جون کو ہونی تھی۔ اب ایسوسی ایشن نے رابرٹ ڈی نیرو کو ایوارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر کے لیے اس قدر توہین آمیز ریمارکس کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہوسکتے۔

رابرٹ ڈی نیرو نے پانچ دن قبل نیو یارک کی ایک عدالت کے باہر پریس کانفرنس میں سابق امریکی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے اُنہیں مسخرا کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت میں ملک کو پیچھے دھکیل دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈی نیرو نے امریکی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ایسے مسخرے کو دوبارہ صدر کے منصب پر فائز کرنے سے گریز کریں۔

press conference

NEW YORK COURT

ROBERT DE NIRO

CLOWN REMARKS FOR TRUMP

AWARD WITHDRAWN