Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 06:37pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیا۔

محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نارمل پاسپورٹ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو 30 روز میں جاری ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا، پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا، وفاقی وزیر داخلہ کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے دورے کے دوران سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی جس پر محسن نقوی نے نادرا سٹاف کو شاباش دی۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور مسائل پوچھے۔

نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

پاسپورٹ آفس اہلکار وں کا شہریوں سے 25 ملین رقم وصول کرنے کاانکشاف

اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

لندن: محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور خالد محمود کی ملاقات میں اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاسپورٹ کے اجراء کا مسئلہ حل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار تشکر کیا۔

خالد محمود نے کہا کہ آپ نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے دل جیت لئے، امید ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپورکردار ادا کریںگے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھیں گے۔

Interior Minister

overseas Pakistanis

NADRA

Passport

mohsin naqvi

urgent passport