Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 11:52pm

راولپنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی : خصوصی بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا اسکول ڈرائیور گرفتار

4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

2 نوجوانوں کی 9 سالہ بچے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کردی

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مدعی نے مقدمے میں بتایا کہ ملزم ارسلان نے میرے 8 سالہ بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی۔

آر اے بازار پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

rawalpindi

Child Rape

ONE ACCUSED WOUNDED

accused arrest

attempt to rape