Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

فرانس میں ہتھیاروں کی عالمی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی

یوروسیٹری 2024 میلے میں اسرائیلی دفاعی صنعت سے کوئی شریک نہیں ہوگا، حکام
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 08:43am

فرانس نے آئندہ ماہ پیرس میں ہونے والی ہتھیاروں اور دفاعی صنعت کی سالانہ نمائش یورو سیٹری میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے منتظمین اور فرانسیسی حکام نے بتایا کہ یوروسیٹری 2024 میلے میں اسرائیلی دفاعی صنعت سے کوئی شریک نہیں ہوگا۔

فرانسیسی وزارت دفاع نے تجویز پیش کی کہ یہ فیصلہ جنوبی غزہ میں رفح پر مسلسل اسرائیلی حملے کے خلاف پیرس کی مخالفت سے منسلک ہے۔

وزارت نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے رفح میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن تل ابیب نے شو میں شریک ہونے سے متعلق شرائط پوری نہیں کی۔

واضح رہے کہ 74 اسرائیلی کمپنیاں 17 سے 21 جون تک پیرس میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں شرکت ہونے والی تھیں۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کارکنوں کے ایک گروپ نے ایک قانونی انتباہ جاری کیا اور شو کے منتظمین پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی خرید و فروخت بند کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جو غزہ یا مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے دیگر حصوں میں کیے جانے والے ”جرائم“ میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

Palestine

Israel Gaza War

GENOCIDE OF PALETINIANS

PRO PALESTINE DEMONSTRATION