Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں اور تاجر برادری کا پارہ ہائی

ایک جانب شہری سراپا احتجاج ہیں، تاجروں نے شہر بھر کی صنعتیں بند کرنے کی دھمکی دیدی
شائع 01 جون 2024 10:28pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر شہری اور تاجر برادری دونوں ہی سیخ پا ہوگئے ہیں۔ نارتھ کراچی، پاور ہاؤس چورنگی پر علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ تاجر برادری نے شہر بھر میں صنعتیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

کراچی چیمبر اور سائیٹ ایسوسی ایشن نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی تعطل ختم نہ ہوا تو پورے شہر کی صنعتیں بند کردیں گے۔

کراچی چیمبر کے مطابق کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے سائٹ میں بیشتر صنعتوں میں پیداواری سرگرمیاں دس روز سے مکمل طور پر بند ہیں۔

چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ کے مطابق صنعتکار نقصانات کے ازالے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہارون آباد گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے واقعے کے دس روز گزرنے کے باوجود صنعتوں کی بجلی مکمل طور پر بحال نہیں کی جاسکی۔

دسری طرف کراچی میں بجلی بندش کےخلاف شہری سراپا احتجاج ہیں ۔ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

وزیراعظم کی بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں سے متعلق اہم ہدایت

خیبرپختونخوا حکومت کا بجلی بقایاجات کیلیے جرگے سے مدد لینے کا فیصلہ

ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی ریحان اکرم، عبدالباسط اور جمال الدین بھی مظاہرے میں پہنچ گئے۔ ریحان اکرم نے کہا کہ کے الیکٹرک نے سپلیمنٹری بلز کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وفاقی حکومت کراچی میں بجلی کی فراہمی کیلئے نئے اداروں کو موقع دے۔

عبدالباسط نے کہا کے الیکٹرک ملازمین اپنی سرپرستی میں چلنے والے کنڈا کنکشنز سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کما لیتے ہیں۔

اس موقع پر جمال احمد نے کہا کہ آئندہ گرمی کی شدت سے مرنے والے افراد کی ایف آئی آر شہر کو بجلی فراہم کرنے والی مافیا کےخلاف کٹوائیں گے۔

karachi

K Electric

protest

Loadshedding

electricity prices

PROTEST AGAINST K ELECTRIC