Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر ترکیہ جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

ملزمان کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاوالدین سے ہے، ترجمان ایف آئی اے
شائع 01 جون 2024 06:23pm

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات کی بنیاد پر ترکیہ جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے زیر حراست ملزمان مٰں محمد عبداللہ، عامر اقبال، ابو سفیان اور گلفام احمد شامل ہیں۔ ملزم محمد عبداللہ، عامر اقبال اور ابوسفیان فلائٹ نمبر WY324 کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکی جا رہے تھے جبکہ ملزم گلفام احمد براستہ اسپین فلائٹ نمبر QR611 کے ذریعے اندورا (یورپ) جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹ پر ترکی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے جبکہ ملزمان کا تعلق سرگودھا، بمبر اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والے اسپین کا ٹرانزٹ ویزا بھی جعلی نکلا۔

گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان

karachi

ILLEGAL MIGRANTS