Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائیکل پر مکہ پہنچنے والے مصری شخص کے ساتھ پراسرار مخلوق کا سفر

سفر کے دوران ایسا محسوس ہوا جیسے میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے
شائع 01 جون 2024 05:57pm

دنیا بھر سے مسلمان حج ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ رہے ہیں۔ بہت سے افراد بذریعہ مسافر طیارے مکہ حج کے لیے جا رہے ہیں تو کچھ سائیکل اور موٹرسائیکل پر راستے کا سفر طے کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وہیں ایک مصری شخص بھی سائیکل پر طویل سفر طے کرتے ہوئے قاہرہ سے مکہ پہنچا جس کے بعد اس نے اپنے سفر سے متعلق دلچسپ کہانی سنائی۔

ایک خواب نے پادری کی زندگی بدل دی، ہزاروں پیروکاروں کے ساتھ اسلام میں داخل

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد نامی مصری سیاح نے 1700 کلو میٹر کا طویل سفر سائیکل پر مکمل کیا اور 26 دن میں قاہرہ سے مکہ پہنچا۔

مصری سیاح نے بتایا کہ اس نے اپنے حج کے سفر کا آغاز مصر کی مغربی مضافات سے شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے سفر کے دوران رات کے وقت ایسا محسوس ہوا کہ وہ سائیکل پر اکیلےنہیں ہیں بلکہ کوئی اور بھی ان کے پیچھے بیٹھا ہے جس کے باعث سائیکل کی رفتار میں کمی آئی۔

مذکورہ شخص محمد کے مطابق وہ مغربی کے مضافاتی علاقے سے مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچے اور پھر بحری جہاز میں اردن کی بندرگاہ العقبہ پر اترے، جہاں سے وہ تبوک پہنچے اور پھر تیما، خیبر سے گزرتے ہوئے مدینہ منورہ کی جانب قیام کیا اور چند روز بعد مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

سائیکل پرحج کیلئے جانیوالا پاکستانی نوجوان طویل سفر طے کرکے مدینہ پہنچ گیا

ان کا کہنا ہے کہ راستے میں الجموم کے لوگوں سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے الجموم کے لوگوں کی غیرمعمولی اندازِ میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں دو دن تک ان کا مہمان رہا، راستے میں ملنے والے سب ہی افراد نے میرے ساتھ عزت و احترام کا سلوک کیا۔

محمد کا مزید کہنا تھا کہ وہ فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد سائیکل پر ہی خلیجی ممالک کا سفر طے کریں گے، جو تقریباً 4100 کلو میٹر کا لمبا سفر ہوگا۔

Hajj 2024

HAJJ PILGRIMAGE