Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی یا ذاتی مفاد پر مبنی مقدمات لائیو نہیں دکھائے جاسکتے، سپریم کورٹ حکم نامہ

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس: کارروائی براہ راست نشرنہ کرنےکی درخواست کا تحریری حکمنامہ
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 05:50pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی کارروائی براہ راست نشر نہ کرنے کے معاملے پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

حکمنامہ کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نے کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی، عوامی مفاد کا مقدمہ نہ ہونے کے باعث لائیو نشریات کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کے پی حکومت کی مرکزی کیس میں ایک دن بھی عدالتی نمائندگی نہیں تھی، اچانک انٹرا کورٹ اپیلوں میں کے پی حکومت کی لائیو دکھانے کی درخواست سمجھ سے بالاتر ہے۔

حکمنامہ کے مطابق پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کا چیف جسٹس سے باضابطہ مکالمہ، ’قید تنہائی میں ہوں‘

ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی: سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات کا حکم

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ ہر مقدمے کو براہ راست نشر نہیں کر سکتی، خصوصا ایسے مقدمات لائیو نہیں دکھائے جاسکتے جن میں سیاسی یا ذاتی مقاصد وابستہ ہوں۔

خیبر پختونخوا

Supreme Court of Pakistan

NAB amendment case

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)