Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اللّٰہ کے نام والا دنبہ؟ قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

قربانی کے قریب آتے ہی جانوروں سے متعلق دلچسپ ویڈیوز وائرل
شائع 01 جون 2024 02:36pm
تصویر بذریعہ: صدیق باس/ فیس بک/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: صدیق باس/ فیس بک/ ویڈیو اسکرین گریب

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی جہاں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں وہیں مہنگے جانور بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں ایکس پر ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کیا ہے جس میں ایک دنبے کی قیمت 3 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکس پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دنبے کے مالک کو یہ ڈیمانڈ کرتے سنا جا سکتا ہے کہ اس منفرد دنبے کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔

جبکہ ساتھ ہی ویڈیو میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ دنبے پر قدرتی طور پر اللہ لکھا ہے۔

مالک کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے، ڈیمانڈ اس جانور کی بنتی نہیں ہے۔

تاہم ساتھ ہی مالک نے کہا ویسے میں اس کے 3 کروڑ روپے مانگ رہا ہوں، جس پر میزبان بھی حیران رہ گیا۔

جبکہ یہ قربانی کا جانور مالک جے ڈی سی میں موجود قربانی کے جانوروں کے پاس لایا تھا۔

دوسری جانب ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ امیر ہونے کا مذہبی طریقہ، جبکہ ساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی بھی شئیر کر دیا۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اچھا آئیڈیا ہے لوگوں کو اللہ کے نام پہ پیسے کمانے کا، ویسے اسے قربان کیسے کرو گے؟ اس پر تو اللہ کا نام لکھا ہے۔ کیا اسے قربانی کرتے ہوئے گناہ نہیں ہوگا؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ بعض دفع بلیچ سے بھی ایسے معجزات ہو جاتے ہیں۔

Viral Video

animals

Eid Ul Adha 2024

crore