Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے اپنے چار کرپٹ افسران کی نشاندہی کردی

افسران کے درمیان کرپشن کا حصہ نہ ملنے پر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ذرائع
شائع 01 جون 2024 12:26pm

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) میں مبینہ کرپشن میں ملوث چار افسران کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 3 افسران کو او ایس ڈی جبکہ ایک کا ٹرانسفر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں سینئر افسران کا تعلق انکم ٹیکس سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے ڈی سی خرم فخر صدیقی کو 120 روز کیلئے معطل کردیا گیا، گریڈ 21 کے چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور محمود جعفری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، گریڈ 20 کے چیف کمشنر آر ٹی او لاہور امجد فاروق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور گریڈ 20 کے کمشنر زون II ایل ٹی او لاہور رانا وقار کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران ٹیکس ریفنڈز معاملہ میں مبینہ کرپشن میں ملوث تھے، افسران کے درمیان کرپشن کا حصہ نہ ملنے پر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ٹیکس ریفنڈ کے معاملے پر ایک افسر کا دوسرے سے جھگڑا ہوا۔

ترجمان ایف بی آر بختیار احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس فی الحال ثبوت نہیں، انکوائری کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہونے پر جلد جاری کی جائے گی، فی الحال افسران کو ان کے عہدوں سے تبدیل اور ہٹایا گیا ہے،

corruption

FBR

Corrupt Officers