علی امین گنڈاپور کی مجبوری کاعلم ہوا، گورنر کی حیثیت سے صوبے کا مقدمہ وفاق میں لڑوں گا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو کیفرِ کردارتک پہنچانا چاہیے، ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے سزا ہونی چاہیے۔
لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھاؤں، ہم سب مل کر ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بطور گورنر خیبرپختونخوا اور وفاق کا نمائندہ میری ذمہ داری ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشش کروں۔
ابھی نندن کےمعاملےپرڈونلڈ ٹرمپ نےعمران خان کوفون کیا تھا، فواد چوہدری کا بڑا انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کبھی بھی سازش کا گڑھ نہیں بنے گا، میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا، گورنر کی حیثیت سے میں صوبے کا مقدمہ وفاق میں لڑوں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جلسوں میں دھمکیاں دیتے ہیں، پورا پاکستان ہر کسی کا ہے، کوئی بھی کسی کو دوسرے صوبے میں جانے سے نہیں روک سکتا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پہلے میں نے وزیر اعلیٰ سے سختی کی، میری علی امین گنڈاپور سےکوئی دشمنی نہیں ان کی مجبوری کاعلم ہوا، لفظی جنگ کو میں نے ختم کرکے کھانے کی دعوت دے دی۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکو دعوت دیتا ہوں کہ وہ گورنر ہاؤس آئیں۔
بحریہ ٹاؤن کے عہدیداروں کو طیارے سے آف لوڈ کیوں کیا؟ حکومت نے وضاحت کیلیے وقت مانگ لیا
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی عادت ہے، وہ چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں، 9 مئی کے ملزمان کو کیفرِ کردارتک پہنچانا چاہے، ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے سزا ہونی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، اگر سیاستدانوں سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، وہ چاہتے ہیں کہ جیسے ماضی میں کندھوں پر بیٹھ کر آئے اب بھی ویسے آئیں۔
Comments are closed on this story.