Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا واقعی پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی ہدایت نظر انداز کی؟

پئیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ کنفیوژن کا شکار ہوگیا
شائع 01 جون 2024 10:06am

وزارت خزانہ نے رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کا اعلان کیا۔

لیکن سرکاری نشریاتی ادارے ”پی ٹی وی“ نے ابتدائی طور پر رپورٹ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں نمایاں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی تھی۔

جی ٹی ایس 19 فیصد ، تنخواہ داروں پر مزید ٹیکس، آئی ایم ایف نے بجٹ تجاویز پاکستان کو تھما دیں

جس کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں معمولی کمی کی۔

لیکن پی ٹی وی کے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر وزیراعظم کی ہداہیت کے حوالے سے کی گئی ابتدائی پوسٹ ہتا دی گئی۔

اور پھر ایک نئی پوسٹ کی گئی، جس میں تصحیح کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’قبل ازیں جاری بیان میں پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کئے گئے جن میں پچھلے ماہ کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی‘۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی

وزیر اعظم ہاؤس نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت والی ٹوئٹ حذف کردی، جس میں کہا گیا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

اس کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جاری اعداد و شمار پرانے اور پچھلے مہینے کی ایڈجسمنٹس سے متعلق تھے۔

بعد ازاں وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں تصدیق ہوئی کہ قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

petrol price

Petroleum products

Petroleum Division

PM Shehbaz Sharif