Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
23 Dhul-Hijjah 1445  

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی، ترجمان پی آئی اے
شائع 01 جون 2024 09:15am

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز ”پی کے 839“ نے ریاض ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حج پر جانے والے ایک مسافر نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد طیارہ جدہ سے موڑ کر ریاض ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاؤنج منتقل کیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی، وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کر دیا گیا۔

PIA

emergency landing

Hajj Flight