Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کردیا

تین مراحل پر مشتمل منصوبے کو حماس نے مثبت قرار دے دیا
شائع 01 جون 2024 08:36am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کردیا۔

امریکی صدر نے حماس سے نیا منصوبہ قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازعے کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

فلسطینیوں کے قتلِ عام کی مذمت پر مسلم نرس کو نیو یارک کے اسپتال نے نکال دیا

مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ چھ ہفتوں تک ابتدائی جنگ بندی کا ہے، اس دوران اسرائیل کی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، اس مرحلے کے دوران یرغمالیوں اور سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ چھ سو امدادی ٹرک آئیں گے۔

دوسرے مرحملے میں حماس اور اسرائیلی جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ جب تک مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی قائم رہے گی۔

سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہوگی۔

حماس کی جانب سے امریکی صدر کی تجاویز کو مثبت قرار دے دیا گیا ہے۔

Joe Biden

US President

Hamas

Gaza Ceasefire

POTUS

New Plan For Hamas Cease Fire